اترپردیش میں اجودھیا کوتوالی نگر علاقہ میں آج رام نومی میلے کے موقع پر
عقیدت مندوں کی زیادہ بھیڑ ہونے کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر سے متاثرہ خاتون
کی گر کر موت
ہوگئی۔میلے کے افسر وندھیاواسنی رائے نے بتایا ہے کہ میلے میں آئے عقیدت مندوں کی بھیڑ بہت زیادہ تھی۔میلے میں آئی سدھارتھ نگر کی رہنے والی 55 سالہ خاتون بندھا ترا ہے کے پاس غش کھاکر گر گئی۔